سی سی ڈی نے ڈکیتی میں لوٹے گئے 9لاکھ ،50ہزار روپے برآمد کر لئے تاجر کا رقم مسجد کو دینے کا اعلان
کلورکوٹ(نمائندہ دنیا )سی سی ڈی بھکر کے انچارج ملک عبد الستار عاطف کھچی نے کہا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے۔۔۔
سی سی ڈی کے قیام سے پنجاب میں جرائم میں کمی ہوئی ہے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے سی سی ڈی بھکر دن رات کام کر رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ عالم کے معروف تاجر رانا رفاقت کی ڈکیتی کی ریکوری پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سی سی ڈی بھکر نے شاہ عالم کے تاجر رانا رفاقت کی ساڑھے نولاکھ روپے لوٹنے والے 3ڈاکو گرفتار کر کے رقم برآمد کرلی اورتاجر تک پہنچا دی ہے ، تاجر رانا رفاقت نے ریکور شدہ ساڑھے نولاکھ روپے مسجد کو دینے کا اعلان کیا۔