دریائی کٹائو، 420 کنال اراضی اور 25 گھر دریا برد ہو گئے

دریائی کٹائو، 420 کنال اراضی اور 25 گھر دریا برد ہو گئے

میانوالی،کندیاں (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )کندیاں نواحی علاقہ کچہ گجرات میلے والی شدید دریائی کٹاؤ سے متاثر،گذشتہ دس دنوں سے جاری شدید کٹاؤ سے 420 کنال اراضی اور 25گھر دریا بردہوگئے۔

تفصیلات کیمطابق کندیاں کے نواحی علاقہ کچہ گجرات میلے والی میں دریا کے شدید کٹاو سے 420کنال زرعی اراضی اور 25گھر دریا برد ہوچکے لیکن ابھی تک کٹاؤ سے متاثرہ علاقے کا تاحال ڈپٹی کمشنر میانوالی اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں نے وزٹ تک نہ کیا کٹاو سے متاثرہ افراد اپنی مدد آپ کے تحت اپنا سامان محفوظ مقام پر منتقل کرنے پر مجبور ہیں کچہ گجرات کے سماجی ورکر محمداجمل نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے دریائی کٹاؤ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقہ کا وزٹ کرنے سے کیوں اجتناب کررہی ہے جبکہ کچہ گجرات ہر سال سینکڑوں ٹن تحصیل وضلعی انتظامیہ کو گندم فراہم کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں