واٹر سپلائی کا ٹرانسفارمر خراب راتوں رات تبدیل کر کے بجلی بحال
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جوہر آبادواٹر سپلائی کے ٹرانسفارمر کی خرابی پر ڈپٹی کمشنر خوشاب کے سخت احکامات کی روشنی میں فیسکو ملاز مین نے راتوں رات ٹرانسفامر تبدیل کر کے برقی رو بحال کر دی۔۔۔
ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث جوہر آباد کی نصف سے زائد آباد ی میں فراہمی آب کا نظام معطل تھا اور جی ٹائپ سجرا کالوانی ، نائیچ کالونی عباس ٹاؤن اور بلاک 6سمیت متعدد علاقے 3 ہفتوں سے پینے کے پانی کو ترس رہے تھے اور شہریوں کی جانب سے بار بار کی جانیوالی شکایات کے باوجود فیسکو حکام نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب ،میں لیت و لعل سے کام لے رہے تھے ، شہریوں کی پینے کے پانی کی محرومی کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ نے فوری نوٹس لیا اور ڈپٹی کمشنر خوشاب نے فیسکو حکام کو فی الفور ٹرانسفارمر تبدیل کر کے واٹر سپلائی کی بجلی بحال کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔