حکومت نمبرداروں سے سوتیلی ماں کا سلوک ختم کرے ،حاجی احمد پنجوتھہ
بھیرہ(نامہ نگار )نمبردار کونسل پنجاب کے صدر حاجی احمد پنجوتھہ نے کہا ہے کہ۔۔۔
حکومت نمبرداروں سے سوتیلی ماں کا سلوک ختم کرے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات اٹھائے تاکہ وہ پوری لگن سے ریونیو معاملات میں حکومت کے معاون ہوں، وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ حکومت ای بلینگ سسٹم متعارف کرا رہی ہے جو نمبر داران سے زیادتی ہے پرانی گرداوری پر بہت زیادہ بل ارسال کیے جا رہے ہیں جس سے زمینداروں اور کاشتکاروں میں بے چینی پائی جاتی ہے حاجی احمد پنجوتھہ نے کہا کہ ان کے موضع ڈھل اور دیگر دیہات سے 1992 میں ٹیوب ویل ختم کر کے مشینری تک کو نیلام کر دیا تھا نہر اور موگہ نہ ہونے کے باوجود ان مواضعات سے ابھی تک 16 ہزار روپیہ سالانہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے ۔