پیر محمد کرم شاہ الازہری کے عرس کی 3روزہ تقریبات آج سے شروع
بھیرہ(نامہ نگار )ضیاء الامت پیر محمد کرم شاہ الازہری کے سالانہ عرس کی تقریبات آج 14 جولائی سے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ میں شروع ہو رہی ہیں۔۔۔
سجادہ نشین آستانہ عالیہ امیر السالکین پیر محمد امین الحسنات شاہ کی زیر صدارت ہونے والی یہ تقریبات 3 دن جاری رہیں گی پیر گروپ کے ترجمان میاں محمد نعیم الدین نے میڈیا کو بتایا کہ 14 جولائی کو ہونے والی محفل حسن قرآت و نعت میں ملک کے نامور قراء اور نعت خوان حصہ لیں گے 15 جولائی کو ڈاکٹر نعیم الدین الازہری پیر محمد انور قریشی علامہ فیض الحق نقشبندی و دیگر دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ کی صد سالہ تاریخ اور دیگر موضوعات پر خطاب کریں گے اور دربار شریف پر محفل چادر پوشی کے علاوہ درس قرآن مجید اور محفل ذکر ہو گی۔