ملت اسلامیہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، ملک محمد وارث جسرہ

 ملت اسلامیہ کا اتحاد وقت کی اہم  ضرورت ہے ، ملک محمد وارث جسرہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )جماعت اسلامی ضلع خوشاب کے سابق امیر ملک محمد وارث جسرہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کہ۔۔۔

 غزہ میں60ہزار مسلمانوں کی شہادتوں کے بعد عالم اسلام میں اٹھنے والے بیداری کی لہر کے تناظر میں امریکہ کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرانے کی کوئی کوشش ناکام بنانے کیلئے ملت اسلامیہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ، جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر جوہرآباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ امریکہ اسرائیل کو تسلیم کرانے کیلئے دنیا بھر میں دباؤ ڈال رہا ہے لیکن اگر عالم اسلام اتحاد و یکجہتی سے کام لے تو یہ تعصبات اور مغربی سرمایہ دارانہ نظام بھی جلد دم توڑ دے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں