نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر کے کام میں تیزی

 نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر کے کام میں تیزی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت سرگودھا میں میں 19 ارب روپے کی لاگت سے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر بابت دسمبر کی ڈیڈ لائن ملتے ہی کام تیز کر دیا گیا۔۔۔

 جبکہ ہسپتا ل کی او پی ڈی جو کہ آزمائشی طور پر فعال کی گئی ہے میں بھی ڈاکٹرز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں 85 کنال کے رقبے پر قائم کیا جا رہا ہے ،بیسمنٹ، گراؤنڈ فلور اور پانچ منزلوں پر مشتمل اس اسپتال میں ایمرجنسی، ریڈیالوجی، آپریشن تھیٹر، سی سی یو، ای سی یو، جنرل وارڈز اور دیگر جدید سہولیات شامل ہوں گی اسپتال کے احاطے میں کیفے ٹیریا اور سرائے کی تعمیر بھی جاری ہے تاکہ مریضوں کے ہمراہ آنے والے افراد کو بھی سہولت میسر آ سکے ۔ ہسپتال کی تعمیر سے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب میانوالی بھکر سرگودھا کے علاوہ جھنگ منڈی بہاولدین جہلم، پنڈ دادن خان اور نواہی علاقوں کے لاکھوں مریضوں کو دل کے علاج کی معیاری سہولیات میسر ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں