کسان کارڈ سے محروم زمینداروں کی مالی مدد شروع کر دی گئی

 کسان کارڈ سے محروم زمینداروں کی مالی مدد شروع کر دی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں گندم کی پیداوار میں اضافے اور کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے کسان کارڈ سے محروم زمینداروں کی مالی امداد کے لیے ادائیگی شروع کر دی ہے۔۔۔

 ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا کے گندم کے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 5ہزار روپے بذریعہ پے آرڈر ادائیگی شروع کر دی گئی ہے ضلع بھر کے 5ہزار404 زمینداروں کو ادائیگی کی جائے گی جبکہ ضلع کے 17ہزار138 کسان کارڈ رکھنے والوں کو پہلے ہی ادائیگیاں کی جا چکی ہے اس کے علاوہ حکومت نے کسان کارڈ پر بلا سود قرضے کی رقم ڈیڑہ لاکھ سے بڑھا کر تین لاکھ کر دی ہے یہ سہولت بارہ ایکڑ رقبے والے کاشتکاروں کے لیے ہے جبکہ وہ کاشتکار جنہوں نے سابقہ سہولت سے فائدہ اٹھا کر قرضہ جات واپس نہیں کئے نئی قرضہ سکیم کیلئے نا اہل تصور ہو نگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں