18سال سے کم عمر بچوں کا نکاح ہر گز نہ پڑھائیں،بابر شہزاد رانجھا

 18سال سے کم عمر بچوں کا نکاح  ہر گز نہ پڑھائیں،بابر شہزاد رانجھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سرگودھا بابر شہزاد رانجھا نے ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز سیکرٹری کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 اپنے اپنے نکاح رجسٹرار کو سختی سے پابند بنائے کہ 18سال سے کم عمر بچوں کا نکاح ہر گز نہ پڑھائیں پڑھانے والے نکاح خواں کی فوری رپورٹ کریں تاکہ ان کی رجسٹریشن منسوخ کرکے ان کے خلاف کاروائی کی جا سکے رپورٹ نہ کرنے والے سیکرٹری کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلہ میں یونین کونسلوں کی انسپکشن کی جا رہی ہے انہوں نے عوام سے کہا کہ اپنے بچوں کا نکاح کم عمری میں نہ کر یں وگرنہ بعد میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں