شیریں گل کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس

 شیریں گل کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اہم اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں تحصیل بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی، اجلاس میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ، ذخیرہ اندوزی، اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا، کہ منافع خور مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، عوام کو ریلیف دینا ہماری اولین ترجیح ہے ، اور معیاری و سستی اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں میں باقاعدگی سے چھاپے ماریں، نرخنامے آویزاں نہ کرنے والوں اور گراں فروشی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کریں، کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹنگ سسٹم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، تاکہ عوام کی شکایات کا بروقت ازالہ ممکن ہو سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں