پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خود مارکیٹوں میں معائنہ کریں، فروہ عامر
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا ) ضلع خوشاب میں اشیائے خوردو نوش کے نرخوں کو معمول پر رکھنے اور سرکاری سطح پر جاری کردہ نرخنانوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ایم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدرات منعقد ہوا۔۔۔
جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار،ڈی او انڈسٹریز محمد عبداﷲ،ڈی ایف او خلیل ہاشمی،ایریگیشن آفیسر،ڈاکٹر راو گلزار یوسف ،چاروں تحصیلوں کے تحصیلدار ،نائب تحصیلدار اور دیگر محکموں کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے ضلع خوشاب کے تمام پرائس مجسٹریٹوں نے پرائس ،جرمانوں ودیگر کاروائیوں اور ماہانہ کارکردگی بارے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے پرائس مجسٹریٹوں کی کارکردگی جانچنے کے بعد تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت جاری کی کہ تمام افسران فیلڈ میں خود نکلیں اورروزانہ کی بنیاد پر تمام اشیا کی پرائس چیک کریں اور سرکاری نرخوں پر شہریوں کو اشیا کی فراہمی یقینی بنائیں مزید اقدامات کرکے مزید بہتری لائی جائے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت ہے کہ کہ شہریوں کو زیادہ زیادہ ریلیف مہیا کیا جا ئے سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے والو ں کی ساتھ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ مقرر کردہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو مناسب دام میں اشیا ضروریہ میسر آ سکیں۔ انہوں نیکہاکہ بازار میں ریٹ لسٹ یقینی بنائی جائے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائیں تاکہ شہری اشیا ضروریہ کی قیمتوں سے آگاہ ہوں اور آسانی سے اشیا ضروریہ خرید سکی۔