اے سی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال بھاگٹانوالہ ، 90 جنوبی کا غیر اعلانیہ دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا شیریں گل نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھاگٹانوالہ اور 90 جنوبی کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔۔۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں موجود مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات ،طبی عملے کی موجودگی صفائی ستھرائی کے انتظامات اور ادویات کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا ،دورے کے دوران انہوں نے مریضوں سے براہ راست ملاقات کی اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں،اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ادویات کی بروقت اور مکمل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ کسی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے صفائی کی مجموعی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانے پر زور دیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا کا کہنا تھا کہ سٹاف اپنی مکمل توجہ مریضوں کی خدمت پر مرکوز رکھیں ،ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ تمام سرکاری ادارے عوامی خدمت میں بھرپور کردار ادا کریں اور صحت جیسے اہم شعبے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے گی۔