گیریژن کینٹ کے زیر اہتمام سی ایم ایچ میں مفت میڈیکل کیمپ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا گیریژن کینٹ کے زیر اہتمام سی ایم ایچ میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف نے شوگر، بلڈ پریشر، جلدی امراض، گائنی، آنکھ، کان، گلہ اور دیگر عام و خاص بیماریوں کے مریضوں کا معائنہ کیا۔ شہریوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پرکیپٹن ڈاکٹر حمزہ نے کہا کہ پاک فوج عوام کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے اور یہ فری میڈیکل کیمپ عوام سے محبت کا مظہر ہے جہاں شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔شہریوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور اسے قابل تحسین قرار دیا۔