یونیورسٹی آف سرگودھا ، چینی ادارے زاؤژوانگ سکول آف ٹیکنالوجی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا نے چینی ادارے زاؤژوانگ سکول آف ٹیکنالوجی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔۔۔
جس کا مقصد ایڈوانسڈ انرجی ٹیکنالوجیز کے شعبے میں مشترکہ تحقیق، جدت کے فروغ اور تعلیمی اشتراک کے ذریعے پاک-چین تعاون کو فروغ دینا ہے ۔یہ معاہدہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کے دورہ چین کے موقع پر طے پائی جبکہ ان کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر اعجاز اصغر بھٹی، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز، اور پروفیسر ڈاکٹر طاہر ممتاز اعوان، ڈائریکٹر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف چائنا اسٹڈیز و ہوسٹ ڈائریکٹر کنفیوشس انسٹیٹیوٹ، بھی موجود تھے ۔