منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی ہدایات پر آن لائن زوم تربیتی سیشن

 منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی  ہدایات پر آن لائن زوم تربیتی سیشن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کی ہدایات پرایک کامیاب آن لائن زوم تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

یہ سیشن ڈائریکٹر ریجنل آفس لاہور محمد ظہیر کی زیر صدارت اور تربیت میں منعقد ہوا، جنہوں نے بطور ماسٹر ٹرینر فرائض انجام دیے ۔تربیتی سیشن کا مقصد نظام کی مؤثریت میں اضافہ اور عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری لانا تھا۔ عملے نے بھرپور شرکت کی اور روزمرہ کے امور سے متعلق عملی مثالوں اور بصیرت سے فائدہ اٹھایا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں