برائلر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

برائلر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں میں برائلر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ، 45سے 55گرام درجہ دوم کا انڈا 300روپے درجن میں فروخت کیا جارہا ہے۔۔۔

 بکرے اور گائے کے گوشت کے بعد برائلر مرغی کا گوشت اور انڈے بھی دیہاڑی دار مزدور طبقہ کی دسترس سے باہر تفصیلات کے مطابق کندیاں اور گردونواح میں بکرے اور گائے کے گوشت کے بعد برائلر مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتیں بھی عروج پر پہنچ چکی ہیں اس وقت کندیاں اور گردونواح میں مرغی کا گوشت 650روپے فی کلو اور درجہ دوم 45/55گرام وزن کے انڈے 300روپے درجن تک فروخت کئے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں