24گھنٹوں کے دوران 450چالان،بھاری جرمانے عائد

 24گھنٹوں کے دوران 450چالان،بھاری جرمانے عائد

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک پولیس میانوالی نے چوبیس گھنٹوں میں اوور لوڈنگ، ٹرپل سواری، کم عمر ڈرائیونگ، بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کرتے ہوئے۔۔۔

 450 چالان کرکے 3 لاکھ 68 ہزار 350روپے کا جرمانہ کیا ہے ،ڈسٹرکٹ میانوالی میں روڈ حادثات میں کمی لانے کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جارہی۔ شہری ٹریفک قوانین پر عمل کرکے اچھا شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں