2افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات درج،مہم جاری رہے گی ، ڈی پی او

2افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد،مقدمات  درج،مہم جاری رہے گی ، ڈی پی او

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )کٹھہ سگھرال پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کو غیر مسلح کرنے کیلئے ناجائز اسلحہ کیخلاف چلائی جانیوالی مہم کے دوران دو اور افراد کو گرفتار کر کے۔۔۔

 انکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بندوق بار بور دو کارتوس اور تیس بور پسٹل برآمد کر لیا ، دونوں کیخلا ف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں آرمز ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ، ادھر ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم نے کہا ہے ضلع خوشاب کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے پولیس کی مہم جاری رہے گی ، انہوں شہریوں سے اپیل کی وہ اس ضمن میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں