معروف معالج ڈاکٹر احسان الٰہی مرحوم کی نمازِ جنازہ قبرستان پیر ملامہ بھیرہ میں ادا
بھیرہ(نامہ نگار )معروف معالج ڈاکٹر احسان الٰہی مرحوم کی نمازِ جنازہ قبرستان پیر ملامہ بھیرہ میں ادا کی گئی۔
نمازِ جنازہ جامع مسجد رحمانیہ اہلِ حدیث کے خطیب قاری عبدالواجد سلفی نے پڑھائی، جس میں شہر بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ارائیں ایسوسی ایشن تحصیل بھیرہ کے صدر مہر محمد نواز ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری مہر محمد بلال طاہری کی جانب سے جنازے میں شریک افراد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔نمازِ جنازہ میں شریک نمایاں شخصیات میں مفتیٔ شہر صاحبزادہ ابرار احمد بگوی، پیر حفیظ البرکات شاہ، پیر محمد فاروق بہاؤ الحق شاہ، شاہین فاروقی، میاں محمد نعیم الدین، ڈاکٹر محمد اسماعیل، ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر رانا شیر محمد، ڈاکٹر یاسر ندیم، چوہدری محمد اجمل گوندل، احتشام الحق پراچہ، چوہدری خالد محمود آرائیں اور دیگر معززین شامل تھے ۔