ناقص پٹرولیم منصوعات فروخت کرنے والی 4 ایجنسیاں سیل

 ناقص پٹرولیم منصوعات فروخت  کرنے والی 4 ایجنسیاں سیل

میانوالی ،کندیاں(نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) کندیاں محکمہ سول ڈیفنس کا غیر قانونی آئل ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔۔۔

 غیر قانونی آئل یونٹس لگا کر ناقص پٹرولیم منصوعات فروخت کرنے والی چار ایجنسیوں کو سیل کردیا گیا ،تفصیلات کے مطابق کندیاں شہر اور اسکے مضافات میں حفاظتی آلات کے بغیر چلنے والے غیر قانونی یونٹس اور آئل ایجنسیوں کے خلاف عوامی شکایات پر گذشتہ روز چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس میانوالی نے تھانہ کندیاں کی حدود میں کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 4 غیر قانونی آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیامقامی شہریوں نے محکمہ سول ڈیفنس کے اس اقدام کو سراہا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں