انسداد تجاوزات مہم:24گھنٹوں میں 6دکانیں سیل کر دی گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سرگودہا ماجد بن احمد کی خصوصی ہدایت پر انسداد تجاوزات مہم کے تحت ریگولر ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھ دکانوں کو سیل کر دیا۔۔۔
جبکہ \\\"نو ریڑھی زون\\\" بازاروں سے 95 غیر قانونی ریڑھیاں ضبط کر لی گئیں۔ یہ کاروائی ایم او ریگولر زویا مسعود بلوچ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، جنہوں نے ٹیم کے ہمراہ مختلف بازاروں اور سڑکوں کا معائنہ کیا اور تجاوزات کے خلاف فوری ایکشن کی ہدایت کی۔ زویا مسعود بلوچ کا کہنا تھا کہ ریڑھی بانوں اور دکانداروں کو پہلے بھی آگاہ کیا جا چکا تھا کہ وہ قوانین کی خلاف ورزی سے گریز کریں، تاہم عمل نہ ہونے کی صورت میں سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی تاکہ شہر کو صاف، منظم اور تجاوزات سے پاک بنایا جاسکے ۔