اسسٹنٹ کمشنر کا ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا تفصیلی دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔۔۔
دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، اور مریضوں سے براہ راست ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے ، مریضوں اور ان کے لواحقین نے علاج معالجے اور عملے کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا، اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور ادویات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اسی جذبے سے مریضوں کی خدمت جاری رکھیں گے ، یہ دورہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان موثر تعاون کا عملی مظاہرہ ہے ، جس کا مقصد عوام کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔