ڈی سی آفس کمیٹی روم میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس
میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحت ایکسل لو ڈ مینجمنٹ پلا ن پر عملدرآمد یقینی بنا نے کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں انچارج ٹریفک ایجو کیشن یو نٹ ظہیر اللہ خان، ڈی ایس پی پنجاب پٹرولنگ ہا ئی وے ،موٹر وہیکل ایگز امینر اور سول ڈیفنس آفیسر کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کی خلاف ورزی کر نیوالے ٹرکوں،ٹرالوں اور مسافر گاڑیوں کی چھتوں پر سواریاں بٹھا نے والی گاڑیوں کے ڈرائیوارز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سول دیفنس، ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران ایل پی جی سلنڈر ز استعمال کر نیوالی مسافر گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کر یک ڈاؤن کر یں اور خلاف ورزی پر متعلقہ گاڑیوں کے مالکا ن کے خلاف نہ صرف ایف آئی آر درج کرائی جا ئیں بلکہ گاڑیوں سے سلنڈر ز اتار کر کے انہیں بحق سرکار ضبط کر لیا جا ئے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایم وی ای کے نمائندہ کو ہدایت کی کہ ڈرائیور حضرات کو ایکسل لوڈ مینجمنٹ پلا ن سے متعلق آگاہی فراہم کی جائے اور معلوماتی پمفلٹ نما یاں ں مقامات پر آویزاں کئے جا ئیں۔