کمیٹیوں کے قیام کا مقصد منصوبوں کے فوائد عوام تک پہنچانا ہے ،شاہ نواز رانجھا
شاہپور صدر (نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن پر عملدرآمد کے لیے قائم کردہ کوارڈنیشن کمیٹی شاہپور کااجلاس ۔۔۔
ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن سرگودہا ڈویژن چو دھری شاہ نواز رانجھا کی صدارت میں پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا،اجلاس میں تحصیل شاہ پور سے ممبران کوآرڈی نیشن کمیٹی تحصیل صدر مسلم لیگ ن ملک طاہر اعوان ،جنرل سیکرٹری چوہدری حاجی محمد افضل میکن ، چوہدری بدرحیات چد ھڑ ،ملک تیمور سلطان ٹوانہ ، راجہ فرخ ، ملک سرفراز ریان،چوہدری جاوید اقبال گجر ،مہر آصف جھاوری ،مہر نذر محمد ، مسعود قریشی ودیگر نے شرکت کی ،شاہ نواز رانجھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹیوں کے قیام کا مقصد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاح کے تمام منصوبوں کی ترویج واشاعت پبلسٹی اور ان منصوبوں کی کامیابی میں کردار ادا کرنا ہے اور عام آدمی تک ان منصوبوں کو براہ راست پہچانا ہے ۔ یہ کمیٹیاں مقامی انتظامیہ اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گی۔