پی ٹی آئی کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی اجازت نہیں دی سکتی ، چو دھری ارشد
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان مسلم لیگ(ن) لائرز فورم ضلع خوشاب کے صدر چو دھری ارشد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں معاشی استحکام مسلم لیگی قیادت کی شبانہ روز جدو جہدکا ثمر ہے ۔۔۔
، پی ٹی ٹی کے اکابرین اور ان کے سہولت کاروں کو کسی بھی صورت میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی سکتی ، مسلم لیگ(ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں وکلا کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک قومی مجرم کی رہائی کیلئے احتجاج کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، اگر احتجاج کے دوران نو مئی دہرانے کی کوشش کی گئی تو ریاست کا قانون حرکت میں آئے گا ۔