موٹر سائیکل رکشہ ٹرک سے جاٹکرایا،5افراد شدید زخمی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )میانوالی روڈ پر بوتالہ موڑکے قریب موٹر سائیکل رکشہ کاٹائرنکل جانے سے بے قابو ہو کر ٹرک میں جا لگا ۔۔۔
حادثے میں دو خواتین اور دو کمسن بچیوں سمیت 6افراد شدید زخمی ہو گئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے مضروبین محمدعثمان،اس کی اہلیہ روبینہ ،محمدشفیق ، اس کی اہلیہ فرزانہ اور کمسن بیٹیوں سعدیہ اور فاطمہ کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کے بعد مزید علا ج کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا جہاں دو زخمیوں شفیق اور روبینہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے ۔