اسسٹنٹ کمشنر بھکر بنیادی مرکز صحت پیر اصحاب اور ملاں والی کا دورہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر(ٖڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایت کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بھکر مہتاب احمد خان نے ۔۔۔
بنیادی مرکز صحت پیر اصحاب اور ملاں والی کا دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔انہوں نے یونٹس انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ مریضوں کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات بروقت فراہم کی جائیں۔