گھریلو ناچاقی پر شوہر نے 57 سالہ بیوی کو قتل کر دیا
شاہپور صدر (نامہ نگار )گھریلو ناچاقی پر شوہر نے 57 سالہ بیوی کو گولی مار کر قتل کردیا ، شاہپور کے قریبی قصبہ جلپانہ میں ملزم اعظم بکھر نے گھریلو ناچاقی پر شہناز بی بی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔۔
، مقتولہ کے بھائی شوکت حیات بکھر نے تھانہ شاہپور صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ مقتولہ کے دو بیٹے تھے ایک معذور جبکہ دوسرا نورالحسن تندرست ہے مورخہ 18جولائی کو نورالحسن نے بیرون ملک قطر جانا تھا جس کو ملنے کے لیے ہم اپنی بہن کے گھر موجود تھے ،صبح پا نج بجے کے قریب کمرے سے فائر کی آواز سنی گئی ہم سب گئے دیکھا تو کمرے میں 57 سالہ شہناز کو دو فائر لگے ہوئے تھے اور تڑپ رہی تھی ہم نے پولیس کو اطلاع دی ، شہناز بی بی زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جا ں بحق ہوگئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہپور صدر منتقل کر دیا ،پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کو قبرستان جلپانہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔