آر پی او آفس میں ریجنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت ریجنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کا تیسرا اجلاس۔۔
آر پی او آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈی پی او ، ایس پی آر آئی بی ، آر اوز سپیشل برانچ ، پنجاب ہائی وے پٹرول، سی ٹی ڈی، سی سی ڈی، ایس پی آپریشنز سیف سٹی، ایس پی پولیس ٹریننگ سکول نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریجنل سطح پر پولیس کی کارکردگی کو جانچنے ، تمام اداروں کے مابین ہم آہنگی اور رابطوں کو مزید فروغ دینے کے لیے اقدامات اور ان پر عملدرآمد کے لیے تجاویز زیر غور لائی گئیں۔