نکاسی آب بہتر بنانے ،تمام کھلے مین ہولز کو فوری بند کرنیکا حکم

نکاسی آب بہتر بنانے ،تمام کھلے مین ہولز کو فوری بند کرنیکا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل نے شہر کے ڈسپوزل سائٹ اور اس سے ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا۔۔

، تاکہ نکاسی آب اور پانی کی جمع شدگی (پونڈنگ) کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے ، دورے کے دوران مختلف مقامات پر پانی کی نکاسی میں سستی اور پونڈنگ کی شکایات سامنے آئیں، جنہیں فوری نوٹس میں لیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود میونسپل کمیٹی کے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ نکاسی آب کو فوری بہتر بنایا جائے اور تمام کھلے مین ہولز کو فوری بند کیا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کے حادثے سے بچایا جا سکے ، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے ، اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ نکاسی آب کے تمام معاملات کو جلد از جلد حل کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں