وائلڈ لائف حکام،محکمہ بلڈنگ کی روائتی چشم پوشی،چڑیا گھر کا منصوبہ متنازع بن کر رہ گیا

وائلڈ لائف حکام،محکمہ بلڈنگ کی روائتی چشم پوشی،چڑیا گھر کا منصوبہ متنازع بن کر رہ گیا

سرگودھا(نعیم فیصل سے )ڈویژنل ہیڈکوارٹر سرگودھا میں پہلے چڑیا گھر کا قیام بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ اور وائلڈ لائف حکام کی روایتی چشم پوشی کی نذر ہو کر متنازع بن کر رہ گیا ہے۔۔

 اور منصوبہ کی تکمیل کی مقررہ مدت گزرنے کے ایک سال بعد بھی ادارے متعلقہ رپورٹ صوبائی حکام کو ارسال نہیں کر سکے جس پر صوبائی حکومت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کی ہے ۔چڑیا گھر کے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے قبل ازیں صوبائی حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرسرگودھا کو ہدایت کی گئی تھی کہ ایگزیکٹو انجینئر صوبائی بلڈنگز ڈویژن کیساتھ رابطہ کرکے چڑیا گھر کے قیام کی پی سی ون سکیم کے متعلق سول ورک کی فیزیکل و مالی پیشرفت آبزرویشنز کے مطابق دوبارہ جمع کروائی جائے لیکن مطلوبہ رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی،یہ امر قابل ذکر کہ اس منصوبے کی مدت تکمیل 30جون 2024 تھی،ایک سال سے زیادہ عرصہ گزر جانے کے باوجود بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ نے ابھی تک فیزیکل اور مالی پیش رفت فراہم نہیں کی ،ذرائع کا کہنا کہ مبینہ طور پر تعمیراتی کاموں میں نقائص اور بے ضابطگیاں ہیں جس پر چیف وائلڈ لائف رینجرکے مانیٹرنگ اینڈ ایولوشن آ فیسر عادل ندیم نے سابقہ مراسلوں کا حوالہ دیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجرکو ہدایت کی کہ ترجیح بنیادوں پر اس معاملے کو بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ میں اپنے ہم منصبوں کیساتھ فالو اپ کریں اور درکار رپورٹ فوری طور پردوبارہ جمع کرانے کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں