کارپوریشن اورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ملبہ اٹھانے کا تنازع ختم کر نے کیلئے اجلاس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)میونسپل کارپوریشن سرگودھا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سرگودھا کے مابین ڈی سلٹنگ کا ملبہ اٹھانے بارے پیدا ہونے والی چپقلش کو دور کرنے کے لئے۔۔۔
بلدیہ دفتر میں چیف آفیسر ماجد بن احمد کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر عبدالرزاق ڈھلوں SWMCکے اور بلدیہ افسران نے شرکت کی جس میں بلدیہ کے عملہ صفائی کی گٹروں کی ڈی سلٹنگ کے دوران نکالی جانے والی سلٹ نہ اٹھانے بارے بحث ہوئی ۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بلدیہ اور ایس ڈبلیو ایم سی کا عملہ ملکر اور مشاورت سے کام کرینگے ۔