قدیمی قبرستان کی 108ایکڑ اراضی واگزار کروانے میں ناکام
کندیاں (نمائندہ دنیا ) قدیمی قبرستان کی اراضی تاحال واگزار نہ کروا ئی جاسکی قبرستان کی 108ایکڑ اراضی پر عرصہ دراز سے ناجائز قابضین نے قبضہ کرکے فصلیں کاشت کررکھی ہیں۔۔۔
قبرستان کی اراضی کو قابضین سے واگزار کروانے کیلئے کئی مرتبہ آپریشن تو کیا گیا لیکن اراضی کو صرف وقتی طور پر واگزار کروایا گیاجہاں روز بعد قبضہ دوبارہ بحال ہوجاتا ہے جوکہ انتظامیہ کی کمزور گرفت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔