چند روز میں خودکشی کا چوتھا واقعہ خاتون زہریلی گولیاں کھا کر ہلاک

چند روز میں خودکشی کا چوتھا واقعہ خاتون زہریلی گولیاں کھا کر ہلاک

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلع خوشاب میں ایک اور خاتون نے گندم میں رکھنے والیاں گولیاں کھا کرخودکشی کر لی۔۔۔

گزشتہ روز چک نمبر19ایم بی کی جمیلہ بی بی نے زہریلی گولیاں کھائیں ، حالت بگڑ جانے پراسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی ،واضح رہے کہ گزشتہ96گھنٹوں میں ضلع خوشاب میں یہ خود کشی کا چوتھا واقعہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں