ڈی سی میانوالی کی سائلین سے ملاقات، مسائل سنے ،احکامات جاری
میانوالی (نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکو مت پنجاب کے ویژن کے تحت لوگوں کے فوری مسائل کے حل کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ڈی سی آفس میں آنیوالے سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے ۔
انھوں نے شہریوں کی جانب سے پیش کی جا نیوالی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو موقع پر احکا مات جاری کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حکو متی ویژن کے تحت ڈی سی آفس کے دروازے ہر خاص و عام شہر ی کیلئے اوپن ہیں۔