کالاباغ پریس کلب کا ایک اہم اجلاس ،نئے عہدیداروں کا انتخاب
کالاباغ (نمائندہ دنیا )کالاباغ پریس کلب کا ایک اہم اجلاس سالٹ ریسٹ ہاوس میں منعقد ہوا، جس میں پریس کلب کے تمام اراکین نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے تمام صحافی مثبت رپورٹنگ کریں گے اور اپنی صحافتی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں گے ،بعدازاں متفقہ طور پر کالاباغ پریس کلب کے صدر کے لئے ملک محمد نواز ، نائب صدر عرفان الحق، جنرل سیکرٹری اصغر جاوید پراچہ، جوائنٹ سیکرٹری عطا محمد اور فنانس سیکرٹری ظہیر عباس جبکہ مجلس عاملہ کے لئے عالمگیر خان نیازی، احسن قریشی، ملک عدیل حسین اعوان، محمد جنید خان اور محمد اقبال حجازی کو منتخب کیا گیا