جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیوں کی تشکیل کا کام جاری

جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیوں  کی تشکیل کا کام جاری

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی کی عوامی کمیٹیوں کی تشکیل کا کام جاری ہے گذشتہ روز وانڈھی آرائیاں والی میں جماعت اسلامی میانوالی صدر کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے خصوصی شرکت کی اور عوامی کمیٹی جماعت اسلامی وانڈھی آرائیاں والی کا قیام عمل میں لایا گیا.سابق نائب ناظم یونین کونسل یاروخیل پکہ و صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد ابوبکر سلیمان کالونی تلہ گنگ روڈ میانوالی حاجی محمد اسلم خان گڈی خیل کو متفقہ طور عوامی کمیٹی کا صدر،جنید خان کو جنرل سیکرٹری اور مطیع اللہ خان کوسیکرٹری اطلاعات منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ محمد اسلم خان،ڈاکٹر محمد اسحاق خان، شعیب خان کمیٹی کے ممبر ہوں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں