مہنگی بجلی گیس اور پٹرول نے عوام کا جینا محال کر دیا ،جاوید اقبال ساجد
میانوالی (نامہ نگار )مہنگی بجلی گیس اور پٹرول نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے اشرافیہ اور حکمرانوں کی عیاشیاں عوام اپنا پیٹ کاٹ کر پوری کرنے پر مجبور ہیں ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع میانوالی حافظ جاوید اقبال ساجد نے کیا ہے۔۔۔
انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا جاتا ہے آئی پی پیز کو سالانہ ہزاروں ارب روپے مفت دے کر نوازنے حکمران عوام کو ریلیف دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی اب سر سے اونچا ہوگیا ہے اگر حکمرانوں نے اب بھی عوام کو ریلیف نہ دیا تو پھر انہیں عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔