پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)اشیاء خوردونوش کی حکو متی نر خوں پر فروخت کو یقینی بنا نے کے سلسلہ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں نکلیں اور گرانفروشوں، مصنوعی مہنگائی کر نیوالے عناصر کا سختی سے محاسبہ کریں۔۔۔
ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلما ن احمد لو ن نے ڈی سی آفس کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہفتہ وار کارکردگی اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر زور دیا کہ سبزیاں، چکن اور دیگر اشیاء خورونوش کی روز مر ہ انسپکشن کو یقینی بنا یا جا ئے اور مقررہ نر خوں سے زائد نر خ وصول کر نیوالے دوکا نداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے ۔