اسسٹنٹ کمشنر بھکر کا ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر(ٖ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بھکر مہتاب احمد خان نے شہری علاقوں میں ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لیا،انہوں نے منڈی ٹاؤن میں عملہ صفائی کی کارکردگی کا موقع پر جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے عملہ صفائی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے مقررہ ٹائم فریم کیمطابق اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے ادا کریں اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تمام عملہ صفائی بروقت ڈیوٹی پر حاضر ہو اور انکی حاضری اور کارکردگی کو روزانہ بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا اس سلسلہ میں کسی قسم کی سست رو کارکردگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔