سیلاب :امدادی اور حفاظتی انتظامات کے لئے اہم اجلاس کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں آر پی او آفس میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
جس کی صدارت ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمدشہزاد آصف خان نے کی، اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی پی اوزنے شرکت کی۔ اجلاس میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے ، متاثرہ آبادی کی فوری مدد، اور دریا کے کنارے واقع علاقوں میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آر پی او نے اضلاع کی پولیس کو ریلیف آپریشن، ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ \"پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ، سیلاب کی صورت میں فوری رسپانس، شفاف رابطہ کاری، اور مؤثر کنٹرول رومز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا ۔