ڈی سی کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میانوالی کا اجلاس

ڈی سی کی زیر صدارت ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میانوالی کا اجلاس

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی پی او کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ساریہ حیدر خان، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلما ن قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ، اے سی پپلاں ظفر اقبال، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کے علا وہ محکمہ آبپا شی، میونسپل کمیٹیز، لا ئیو سٹاک، زراعت توسیع، سول ڈیفنس، تعلیم، ایگر یکلچر انجینئر نگ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں موجود مو ن سون بارشون کی وجہ سے کچہ کے نشیبی علاقوں میں سیلا ب کی موجودہ صورتحال، تحصیل عیسیٰ خیل کے بر ساتی پہاڑی نا لوں کے سیلابی پا نی سے بچا ؤ کے پیشگی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ مو ن سون با رشوں اور تحصیل عیسیٰ خیل کے پہاڑی بر ساتی نالوں کے سیلابی پا نی سے بچا ؤ کیلئے ہر ممکنہ اقدامات بر ؤئے کار لائے جا ئیں۔انہوں نے ایکسئن جناح بیراج کو پہاڑی بر ساتی نالوں کی ما نیٹر نگ اور کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں پیشگی الرٹ سسٹم کو فعال بنا نے کی ہدایت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں