ستھرا پنجاب پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کیلئے خصوصی اجلاس

 ستھرا پنجاب پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کیلئے خصوصی اجلاس

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر(ٖ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کی زیرِ صدارت ضلع بھر میں وزیراعلیٰ کے ستھرا پنجاب پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے سلسلہ میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشد وٹو، اے ڈی سی آر عبدالقدیر،اسسٹنٹ کمشنر بھکر مہتاب احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر دریا خان حمزہ ندیم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھکر کی چاروں تحصیلوں میں ستھرا پنجاب پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، صفائی کے امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ افسروں کو وارڈز کی سطح پر کلین آپریشنز کی زمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔انہوں نے ایس ڈبلیو ایم سی کی مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ عملہ کی تعداد میں اضافہ اور انکی حاضری یقینی بنائیں اور شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں