چینی سرکاری نرخوں پر نہ بیچنے پرسخت کارروائی کا حکم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے چینی کے نرخوں سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔۔۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے چینی کے نرخ مقرر کیے ہیں، جن کے مطابق 15 جولائی سے ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو،15 اگست سے ایکس مل قیمت 167 روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 175 روپے فی کلو,15 ستمبر سے ایکس مل قیمت 169 روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 177روپے فی کلو، 15اکتوبر سے ایکس مل قیمت 171 روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 179 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔کمشنر نے ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ مارکیٹ میں چینی کی فروخت ان ہی سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔