فتح پور میرا کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ ، 3 نوجوان زخمی

فتح پور میرا کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ ، 3 نوجوان زخمی

قائدآباد(نمائندہ دنیا ) فتح پور میرا کے قریب دو گروپوں کے مابین فائرنگ سے 3 نوجوان زخمی ہو گئے ۔

تفصیل کے مطابق فتح پور میرا کے قریب گولیوالی سے تعلق رکھنے والی دو برادریوں مقرب خیل اور گلشاہی کے نوجوان لڑکوں کی لڑائی شدت اختیار کر گئی اور اس دوران دونوں جانب سے فائرنگ ہوئی جس سے گلشاہی گروپ کا اسد علی اور امیر حمزہ زخمی ہوا جبکہ مقرب خیل گروپ کا مدثر شدید زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا جبکہ دوسرے زخمیوں کو بھی ٹی ایچ کیو ہسپتال سے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ریفر کر دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں