ٹریفک ایجوکیشن کا طالبات کو ویمن آن ویل کے سلسلہ میں آگاہی لیکچر
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ ظہیر ﷲ خان نے ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی طیب علی شاہ کی نگرانی میں PECTAAکا وزٹ کیا۔
طالبات کو ویمن آن ویل کے سلسلہ میں آگاہی لیکچر دیا۔سی ایم پنجاب کے ویژن کے مقصد کو زیر گفتگو لاتے ہوئے بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کا خواتین کی حفاظت،خود مختیاری، اور آزادانہ نقل و حمل کی طرف انقلابی قدم ہے ۔اس میں خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ کی ذہنی کوفت، یا کسی دیگر نقل و حمل کے ذرائع پر انحصار کرنے کی بجائے وقت کی بچت کرنا خود اپنی ذاتی سواری میں باحفاظت سفر کرنے کا شعور اجاگر کرنا ہے ۔