ڈی سی میانوالی کا دریائے سندھ میں سیلاب کا تفصیلی جائزہ
کالا باغ،میانوالی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے پرانا ماڑی شہر اور کا لا باغ کادورہ کیا اور دریا ئے سندھ میں سیلا ب کی صورتحال اور ممکنہ سیلا ب سے بچا ؤ کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ساریہ حیدر خان، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال بھی مو جود تھے ۔ڈپٹی کمشنر کو ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بریفنگ میں بتا یا کہ دریا ئے سندھ میں درمیا نے درجہ کا سیلاب ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں اور تما م محکمے مکمل الرٹ ہیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ممکنہ سیلا ب سے نمٹنے کیلئے تما م متعلقہ محکمے ضروری مشینری اور عملہ سمیت الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملحقہ آبادیوں کے مکینوں کو ہدایت کی جا ئے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جا ئیں۔