مون سون فلڈنگ کے حوالے سے تنظیم شہری دفاع میانوالی کا اجلاس
میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)تنظیم شہری دفاع میانوالی کا اجلاس سول ڈیفنس آفس میانوالی میں بسلسلہ مون سون فلڈنگ منعقد ہوا۔
اجلاس کی کارروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ محمد جاوید اقبال خان ڈپٹی چیف وارڈن نے کیا۔ بعد ازاں جمشید خالد کاظمی ڈپٹی ڈویژنل وارڈن نے تنظیم شہری دفاع کی خدمات اور غرض و غایت بیان کیں۔اجلاس میں علی حسین شاہ گروپ وارڈن، ملک عزیز الرحمن ڈپٹی گروپ وارڈن، امان اللہ بلوچ، ملک عامر شہزاد پوسٹ وارڈنز، اسلم خان ڈپٹی پوسٹ وارڈن اور دیگر عہدیداران و رضاکاران نے شرکت کی۔