دریائے جہلم میں لنگر والا پر پانی کا بڑا ریلہ گزر رہا،پی ڈی ایم

دریائے جہلم میں لنگر والا پر پانی کا بڑا ریلہ گزر رہا،پی ڈی ایم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے جمعہ کے روز فلڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

 جہاں انہیں دریائے جہلم میں پانی کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا کہ اس وقت دریائے جہلم میں لنگر والا کے مقام پر 21 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ فلڈ کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے اور پانی کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دریا کے کناروں پر رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ محکمہ صحت اور محکمہ لائیوسٹاک کی جانب سے ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری امداد فراہم کی جا سکے ،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ دریائے جہلم میں اس وقت صورتحال نارمل ہے ، تاہم تما م متعلقہ ادارے بشمول ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں الرٹ اور متحرک ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں