لوڈر رکشہ چٹان سے ٹکرا گیا ، ایک شخص جاں بحق
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)کٹھہ کی پہاڑیوں میں بریک فیل ہوجانے سے لوڈر رکشہ بے قابو ہو کر چٹانوں سے ٹکرا گیا۔۔
، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور2افراد شدید زخمی ہو گیا،متوفی شاہد بشیر کی میت اسکے گاوں چک25بھجوا دی گئی ، مضروبین محمد ریاض اور عظیم سرور کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، محمد ریاض کی حالت تشویشناک ہے۔ ، شاہدبشیر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جھاٹلہ ضلع چکوال سے اپنی دکان کیلئے ویلڈنگ پلانٹ ودیگرسامان رکشے پر لوڈ کر کے واپس آ رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔